ڈنمارک: منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے سمسٹر امتحانات 2017

منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیراہتمام اس وقت پانچ شعبہ جات کام کررہے ہیں، اس سکول کے شعبہ اردو لینگوئج اینڈ اسلامک سائنسز ڈنمارک کی تمام کلاسز کے سمسٹر امتحانات کا انعقاد 7، 8 اور 9 دسمبر 2017ء کو کیاگیا، تمام اساتذہ نے امتحانات سے قبل طلباء و طالبات کو سلیبس کے مطابق بھرپور تیاری کروائی اور والدین نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

ان امتحانات کو بہتر طریقے سے منعقد کرنے کیلئے انتظامات کو علامہ حافظ محمد ادریس الازہری (پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک) نے سٹاف کیساتھ ملکر بروقت حتمی شکل دی جس میں پیپرز، مارکس شیٹ، نگران عملہ کا تعین اور امتحانات کے ہال کی تیاری اور دیگر انتظامات شامل ہیں اور امتحانات میں 250 سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

نظامت تعلیمات نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین کو امتحانی سنٹر وزٹ کرنے کی خصوصی دعوت دی۔ کچھ والدین بھی نظام امتحان کو دیکھنے کیلئے تشریف لائے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی، ڈاکٹر عرفان ظہور احمد صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک، راجہ محمد افضل انچارج منہاج لائبریری ڈنمارک، سجاد احمد ساھی اور دیگر ذمہ داران نے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے اپنے انٹرویو کے دوران پرنسپل علامہ حافظ محمد ادریس الازہری اور انکی پوری ٹیم کو کامیاب امتحانات کے انعقاد پر مبارکباد دی اور انکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دن رات کی محنت کو سراہا۔

ڈاکٹر عرفان ظہور احمد صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے گفتگو کے دوران اپنی طرف سے اور پوری انتظامیہ کی طرف سے منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے سٹاف کو مبارکباد دی اور سکول کے تعلیمی معیار کو سراہا اور کہا کہ امتحانات کے انتظامات اعلی معیار کے ہیں اور طلباء وطالبات بھی پر اعتماد ہیں اور کہا کہ میری انتظامیہ کا ہر طرح سے تعاون سکول کی بہتری کیلئے جاری رہے گا۔

علامہ حافظ محمد ادریس الازہری (پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک) نے اپنے انٹرویو کے دوران سٹاف، والدین اور امتحانی ہال کا وزٹ کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا اور امتحانات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ یہ منہاج سکول آف اسلامک سائنسز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل) کے علمی فیضان کو پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔

رپورٹ : سجاد احمد ساھی (سیکرٹری انفارمیشن منہاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top