آئرلینڈ: محفل میلاد و ختم گیارہویں شریف کا انعقاد

منہاج نعت کونسل آئرلینڈ کے اہم رکن علی بٹ قادری کی رہائشگاہ لمرک میں بچوں نے محفل میلاد النبی ﷺ اور گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز اسد قدیر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت علی بٹ قادری اور محمد فہد نے پیش کیے۔

اس موقع پر اسد قدیر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب المنہاج السوی سے محافل ذکر اور والدین کے ساتھ نیک سلوک اور صلہ رحمی کے موضوع پر انگلش میں احادیث مبارکہ بھی پڑھ کر سنائی اور گیارہویں شریف کی مناسبت سے حضور غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی کے چند واقعات پر بھی روشنی ڈالی اور خصوصی طور پر ختم غوثیہ شریف بھی پڑھا گیا۔

علی بٹ قادری نے تمام بچوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خوبصورت آواز میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ آئرلینڈ کے معروف بزنس مین عبدالقدیر نے خصوصی دعا کروائی اور ضیافت میلاد سے تمام بچوں کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top