موریشس میں خاتون کا قبولِ اسلام

منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے صدر علامہ طاہر رفیق کے دورہ موریشس کے دوران نامور ڈاکٹر فضل حق کی اہلیہ Mirjana Coins نے اسلام قبول کر لیا۔ اس سلسلہ میں دونوں میاں بیوی نے علامہ طاہر رفیق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ طاہر رفیق نے ڈاکٹرفضل حق کی اہلیہ کو اسلام کے بنیادی عقائد اور پیغام سمیت شیخ الاسلام کی گرانقدر خدمات کےبارے بریف کیا اور اسلام کے حقیقی تشخص کے بارے آگاہ کیا۔ جس کے بعد محترمہ Mirjana Coins نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات سے متاثر سے ہو کر سینئر اسکالر علامہ طاہر رفیق کے ہاتھ پر قبول اسلام کیا۔ قبول اسلام کے بعد ان کا نیا نام Maryam Mirjana رکھا گیا۔ یہاں صدر منہاج القرآن موریشس کی اہلیہ نے نومسلم بہن کو خوبصورت چادر کا تحفہ پیش کیا۔ ڈاکٹرفضل حق نے علامہ طاہر رفیق کا شکریہ ادا کیا اور دُعائے خیر بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top