کراچی: 6 عیسائی افراد کا منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں اسلام قبول


منہاج القرآن علماء کونسل کراچی کے ناظم مفتی مکرم خان قادری کے ہاتھوں 6 افراد نے اپنے خاندان سمیت منہاج سیکریٹریٹ میں اسلام قبول کر لیا۔ عیسائی خاندان کے سربراہ سلیم نے بتایا کہ وہ 15 سال سے جہاں قرآنی اوراق ملتے، اٹھاکر احتراماََ رکھ لیتے تھے۔ اورآج اللہ تعالٰی نے قرآن کی روشنی دل میں منور کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والے بھی اسلام قبول کرنا چاہتے تھے۔ اس سلسلے میں ضلع غربی کے رہنماء سید اخلاق شاہ کی وساطت سے مسیحی خاندان نے اسلام قبول کیا۔

اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کراچی کے ناظم مفتی مکرم خان قادری نے کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اوردعائے خیرکی۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹر ی راؤ کامران، ضلع غربی کے رہنما عبدالرحٰمن، راؤاشتیاق اوردیگر بھی موجودتھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top