کراچی: سندھ بھر میں قائد ڈے تقریبات

پاکستان عوامی تحریک سندھ کراچی کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کی تقریبات ندھ بھر میں منعقد ہوئیں۔ کراچی بلدیہ میں سفیر امن سیمینار، گلشن حدید میں لیڈر آ ف اسلام سیمینار، کورنگی میں ڈاکٹر قادری آرائونڈ دی گلوب سیمینار، ملیر میں کیک کٹنگ، طارق روڈ، کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال، دھوراجی، سندھی مسلم سوسائٹی اور عسکری میں بکروں کا صدقہ دیا گیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی تمام سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے قائدین، رہنمائوں سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے علاوہ نان مسلم رہنمائوں اور کیمونٹیزنے سربراہ پاکستان عوامی تحریک کی سالگرہ پر انکو مبارکباد پیش کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل کے مطابق داکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریبات 15 مارچ تک جاری رہیں گی۔

ادھر پاکستان عوامی تحریک نے 19 فروری کو دنیا بھرمیں قائد ڈے منایا۔ اس سلسلے میں پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آ زاد کشمیر، گلگت بلتستان، قبائلی علاقہ جات سمیت دنیاکے پانچوں بر اعظموں کے ممالک امریکہ، انگلینڈ، ڈنمارک، جاپان، جرمنی، آ سٹریلیا، کینیڈا، جنوبیافریقہ، موزنبیق، کینیا، دوبئی، سعودی عرب، انڈیا، بنگلہ دیش سمیت مشرق وسطیٰ ودیگر دنیاکے 100 سے زائد ممالک میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تمام مراکز، تعلیمی، سماجی، ویلفیئر اداروں میں سیمینارز، جلسے، کیک کٹنگ و دعائیہ دیگر تقریبات ہوئی جس میں قرآ ن خوانی، صدقات، دعائیہ تقریبات میں قومی، بین الاقوامی شخصیات نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قومی سیاسی، سماجی، تعلیمی، قانونی، عالمی امن، بھائی چارے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے، دین اسلام کی ترویج و اشاعت و دیگر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top