ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (20 فروری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم متقی اورپرہیز گار انسان تھے۔ اللہ کریم انکے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کوصبر جمیل عطا کرے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، محمد فاروق رانا، عبد الحفیظ چوہدری، عین الحق بغدادی و دیگر رہنماؤں نے بھی ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top