شورکوٹ: نورکوٹ پی پی 134 میں قائد ڈے پر ’’عالمی سفیر امن کانفرنس‘‘

تحریک منہاج القرآن نورکوٹ پی پی 134، شورکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’عالمی سفیر امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکز سے نائب ناظم اعلیٰ کورآڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی صدر منہاج القران یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف اور پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے مرکزی رہنما میاں ریحان مقبول نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات اور تحریک منہاج القرآن کے عالمگیر مشن کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ شیخ الاسلام کی آفاقی تعلیمات امن نے اسلام کو ایک پرامن دین کے طور عالمگیر پہچان دی۔

آخر میں تمام معزز مہمانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور آپ کی درازی عمر اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top