منہاج القرآن خواتین کی امپاورمنٹ کیلئے پوری دنیا میں متحرک ہے: ویمن لیگ
بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواتین کیلئے تعلیمی ادارے بنائے
قائد ڈے کے سلسلے میں تقریب، مسز ڈاکٹر حسین محی الدین، فرح ناز و دیگر کا خطاب
لاہور (22 فروری 2018) تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مسز ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ اسلام نے خواتین کی زندگی کے ہر شعبہ میں فعال کردار کی ادائیگی کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی۔ خواتین کی تعلیم و تربیت پر زور دیا، منہاج القرآن قرآنی فلسفہ حیات کی روشنی میں خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں سوسائٹی کا ایک کارآمد حصہ بنانے کیلئے پوری دنیا میں کوشاں ہے اور الحمدللہ اس کے انتہائی مفید نتائج سامنے آرہے ہیں۔ بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواتین کے فعال، سماجی کردار کی ادائیگی کیلئے عالمی معیار کے تعلیمی، تربیتی ادارے بنائے جو ہزاروں خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو عصری اور بامقصد تعلیم دے رہے ہیں۔
تقریب میں محترمہ عائشہ نظیر نے ہالینڈ سے خصوصی شرکت کی اور منہاج القرآن کے عالمگیر اصلاحی، تعلیمی، تربیتی عملی اقدامات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ادارہ منہاج القرآن نے تعلیم و تربیت کے حوالے سے دین اور اسلاف سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو پھر سے جوڑ دیا۔ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز پوری دنیا میں ہر کان تک کلمہ حق کی صدا پہنچا رہے ہیں۔
تقریب سے مرکزی صدر فرح ناز، منہاج گرلز کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ، ڈاکٹر نوشابہ حمید، عمارہ مقصود، ڈاکٹر شاہدہ نعمانی، افنان بابر، ثناء وحید، کلثوم طفیل، ام حبیبہ، بلقیس رانی، ارشاد اقبال، عائشہ مبشر، میمونہ شفاعت، لبنیٰ مشتاق، ام حبیبہ اسماعیل، حافظہ ایمن یوسف، سعدیہ احمد، زینب ارشد، صدر ایم ایس ایم سسٹرز نے خطاب کیا۔
فرح ناز نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کیلئے خدمات انجام دینے والوں کیلئے اظہار تشکر اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا یہ اللہ کے پیارے رسول ﷺ کی سنت ہے، ہم اسی سنت کو زندہ کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کیلئے انجام دی جانے والی تعلیمی، علمی تحقیقی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے خواتین کی امپاورمنٹ کیلئے بے پناہ کام کیا۔ تقریب کے آخر پر ان کی 67 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی، درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔
تبصرہ