انسانیت کی خدمت اور تعلیم و تربیت انبیاء کا مشن ہے: علامہ رانا ادریس

قرآن فکری رہنمائی اور سنت مصطفی ﷺ عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے، جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

لاہور (23 فروری 2018) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور تعلیم و تربیت انبیاء کا مشن ہے، انبیا ؑ کا مشن ہی انسانیت کیلئے رحمت ہے۔ دین اسلام خیر خواہی کا دین ہے اور جو افراد دین اسلام کی اشاعت و فروغ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں وہ حقیقت میں انسانیت کی فلاح و بہبود کا کام کررہے ہیں۔ قرآن مسلمانوں کی فکری رہنمائی اور سنت مصطفی ﷺ عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے، وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ باطن کو سنوارنے پر محنت کی جائے، صالح اور نیک افراد کی صحبت اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ علم کے حصول کا کلچر پیدا کرنے کیلئے بامقصد محنت کو شعار بنا کر ہی مختلف چیلنجز اور مسائل کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top