فیصل آباد میں قائد ڈے پر سفیر امن سیمینار

منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد پی پی 62 کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار منعقد ہوا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں منہاج القرآن کے رہنماوں، کارکنان کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ عزیزالحسن اعوان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، رانا کرامت علی، واصف الرحمن، حافظ سرفراز احمد، میاں ساجدحسین، شبیرڈوگر اور اظہراقبال بھی سیمینار میں موجود تھے۔

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم اور عوامی تحریک کے صدر رانا طاہرسلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی سیاسی، مذہبی، تعلیمی، فلاحی اور امن عالم کیلئے خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو سیاسی شعور عطاء کیا۔ ظالموں کے سامنے کھڑا ہونے کی جرآت دی اور اپنی 67 سالہ زندگی میں تحریک منہاج القرآن کی شکل میں علم و عرفان کا عظیم مرکز عطاء کیا، پوری دنیامیں اسلام کے پرامن تشخص کو اجاگر کیا۔ استحصالی سیاسی انتخابی نظام کے خلاف ان کی جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ ملک میں امن لانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔

میاں کاشف محمودنے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹائون کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے اور یہ گردنیں جلد پھانسی کے پھندے پر ہونگی۔ خون کی ہولی کھیلنے والوں کسی صورت معاف نہیں کرینگے، شہدا کے عظیم عزم اور ورثا کے استحکام نے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں۔ شہدا کے ورثاء نے قاتلوں کی امداد کو ہمیشہ جوتے کی نوک پر مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کے شہیدوں کو کبھی نہیں بُھلا سکتے۔ قاتلوں سے قانون کے مطابق قصاص لیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث دہشت گرد اور قاتل بچ نہیں سکیں گے۔

سیمینار میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top