منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ میں سالانہ تقریری مقابلہ، کوئز پروگرام آج ہو گا

سابق وفاقی وزیر بیگم سیدہ عابدہ حسین تقریب کی مہمان خصوصی ہونگی

لاہور (27 فروری 2018) منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ میں طالبات کے درمیان سالانہ تقریری مقابلوں، علمی ادبی مباحثہ اور کوئز پروگرام آج(منگل) دن 11بجے منعقد ہو گا ۔ تقریب میں مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر بیگم عابدہ حسین ہونگی جبکہ تقریب میں اہم مذہبی، سماجی، علمی و ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔ منہاج گرلز کالج کی طالبات تحریک منہاج القرآن کے بانی و سر پرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی، مذہبی، سماجی و سیاسی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کریں گے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگا اور انکی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top