لاہور: ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کی وطن واپسی پر خصوصی تقریب

رپورٹ: ایم ایس پاکستانی

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی گذشتہ دنوں یورپ کے دو ماہ کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچے۔ ان کی وطن واپسی پر مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مختلف شعبہ جات کے ناظمین کے علاوہ مرکزی سٹاف نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز علامہ محمد حسین آزاد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امور خارجہ شکیل احمد طاہر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔


نائب ناظم اعلیٰ کرنل (ر) محمد احمد نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو وطن واپسی پر خوش آمدید کیا۔ اس کے بعد ناظم اعلیٰ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے دورہ کی تفصیلی روداد بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے دورہ یورپ میں میرا زیادہ تر وقت فرانس میں گزرا۔ اس کے علاوہ یونان، ناروے اور دیگر ممالک میں بھی دعوتی و تنطیمی دورہ جات رہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں تحریک منہاج القرآن کا کام تیزی پھیل رہا ہے۔ بالخصوص نوجوان نسل بڑی تیزی سے اسلام کی طرف راغب ہے۔ یورپی ممالک میں مختلف جگہوں پر کانفرنسز میں خصوصی شرکت اور جرمن میں بھی مختلف تحریکی سرگرمیوں میں شرکت کی۔ یہ دورہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔ جس پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top