ملتان میں ’’عالمی سفیرِ امن‘‘ سیمینار

تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام ’’عالمی سفیر امن سیمینار‘‘ 24 فروری 2018ء کو منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ مخدوم پیر زوارالحسن چشتی نے سیمینار کی صدارت کی۔ سردار شاکر خان مزاری، چوہدری فیاض احمد وڑائچ، چوہدری عرفان یوسف، راؤ محمد عارف رضوی، ڈاکٹر زبیر اے خان، مخدوم شہباز ہاشمی، یاسر ارشاد، چوہدری قمر عباس دھول، میجر محمد اقبال چغتائی، ملک یاسرصادق ایڈووکیٹ، علامہ سعیداحمد فاروقی، حاجی خلیل احمد آہیر، عمر چشتی، خالد محمود، ہمااسماعیل، خالدہ جمیل، عبدالحمید بٹ، قاری غلام شبیر سواگی، رکن الدین ندیم حامدی، چوہدری جاوید بندیشہ، راؤ جمیل احمد، احمد قریشی، علامہ عمرحیات الحسینی، پروفیسرجاویداخترزواری، صابر علی، چوہدری محمداکرم گجر نمبردار اور دیگر ضلعی رہنماوں نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختمِ نبوت کے قانون میں تبدیلی کے اصل ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو آئندہ بھی عقیدہ ختم نبوت پر ناپاک حملے ہوتے رہیں گے۔ امن اورامت کے متفق علیہ عقیدہ کے خلاف دہشت گردی کرنے والے آج بھی موقعے کی تاک میں ہیں۔ منصوبہ بندی کے تحت نظریاتی دہشت گرد پالیسی ساز اداروں اور اعلیٰ عہدوں پر بٹھائے جاچکے، ان کا ایجنڈا ایمان اور پاکستان کی نظریاتی جڑیں کھوکھلی کرنا، اسلامیان پاکستان کو تقسیم کرنا اور انتشار پھیلانا ہے۔ بدقسمی سے ایسے عناصر کی سہولت کار حکمران جماعت ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ منہاج القرآن تجدید دین، اصلاح احوال، علم، امن، اعتدال اور بیداری شعور کی عالمگیر تحریک ہے۔ ایمان کی اساس کے تحفظ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور وابستگان پوری دنیا میں اپنا دینی، قومی اور ملی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن وحدیث کی تعلیمات پر مبنی ملت اسلامیہ کو اتنا علمی و تحقیقی ذخیرہ فراہم کردیا ہے اب کوئی بھی دین دشمن نظریاتی دہشت گرد اپنے مذموم اور مخصوص تخریبی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے آئندہ نسلوں کو گمراہ نہیں کرسکتا۔ علم، امن اور محبت کی اس تحریک کے بیانیہ کو امت مسلمہ کا ہر فرد فخر کے ساتھ دنیا کے کسی بھی خطے میں بیان کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی اقدار اور پاکستان کے وقار کا تحفظ ہمارا ایمان ہے۔

ضلعی صدر یاسرارشاد نے کہا کہ ہم ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کو علم وادب اور اولیاء کے شہر ملتان میں خوش آمدیدکہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن کے حوالے سے خدمات عالمی سطح پر تسلیم کی جارہی ہیں۔ سیمینار کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ملتان کے کارکنان سمیت علاقہ بھر سے بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔

خطاب ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top