نارووال: عالمی سفیرِ امن کانفرنس، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شرکت

مورخہ: 04 مارچ 2018ء

تحریک منہاج القرآن نارووال کے زیراہتمام ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ مؤرخہ 4 مارچ 2018 کو منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں سہارا فارلائف ٹرسٹ کے چیئرمین ابرارالحق، نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم سمیت دیگر مرکزی و مقامی قائدین تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک اور اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ عوامی تحریک اقتدار نہیں اقدار، وقار اور عوامی خدمت کی سیاست کررہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ یہ اعزاز ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کو حاصل ہے کہ جس نے آئندہ نسلوں کو دہشتگردی کے عفریت سے محفوظ کرنے کیلئے متبادل بیانیہ دیا۔ فروغ امن نصاب دیا، انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عوام کو تعلیم دینا ہے، اسے شعور دینا ہے اور یہ صرف باتیں نہیں ہو رہیں اس پر عمل بھی کررہے ہیں۔ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ آغوش بنایا، اسی ماڈل پر کراچی میں ادارہ آغوش بنایا جہاں مستحق بچے معیاری عصری تعلیم حاصل کررہے ہیں، اسی طرح سیالکوٹ، خانیوال اور دیگر شہروں میں بھی عوامی خدمت کے ادارے قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت کروڑوں انسانوں کیلئے خدمت کے بے مثال ادارے قائم کررہے ہیں اور دوسری طرف قومی خزانے کو ہڑپ کرنے والے ہیں جو آج کل مجھے کیوں نکالا کا شور مچاتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپشن، منی لانڈرنگ کے جو حقائق 2012ء اور 2014ء کی تحریکوں میں بیان کیے آج پانچ سال بعد ان پر عدالتوں سے فیصلے آرہے ہیں۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا جلسہ گاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top