جوہانسبرگ: منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام کھانے کی تقسیم

مورخہ: 09 مارچ 2018ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے عام لوگوں کے لیے ہفتہ وار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ضیافت جوہانسبرگ میں ہر جمعۃ المبارک کو منعقد کی جاتی ہیں، جہاں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ جمہ کی نماز کے بعد سینکڑوں افراد منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے دستر خوان سے کھانا کھاتے ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے ناظم و صدر کھاؤٹنگ رانا آصف جمیل اور دیگر ایگزیکٹیو ممبران اس کاوش میں بھرپور مالی تعاون کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں معاشرے میں دکھی انسانیت کی خدمت اور مجبور و محروم طبقے کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں رہتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top