منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون چکوال کی تقریب انعامات

مورخہ: 06 مارچ 2018ء

منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون ضلع چکوال کے سالانہ رزلٹ ڈے 2018ء کے موقع پر تقریب انعامات منعقد ہوئی، جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ والدین اور ادارے کے تمام اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں بچوں نے مختلف سیگمنٹ پیش کیے، خاکے اور ٹیبلوز بھی پروگرام کا حصہ تھے۔

اس موقع پر اسلامک سنٹر کے پرنسپل نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام تعلیم کا بنیادی مقصد بچوں میں تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں معزز مہمانوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور پوزیشن ہولڈر بچوں کو شیلڈز، میڈل اور دیگر انعامات دیئے۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top