لاہور: عرفان القرآن کورس کی کلاس کا آغاز

رپورٹ: ایم ایس پاکستانی

نظامت تربیت کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کے سلسلہ میں نئی کلاس شروع ہو گئی ہے۔ نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی نئی کلاس کو سید منور حسین شاہ بغدادی نے شروع کیا ہے۔ قبل ازیں استاذ حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے عرفان القرآن کورس کی پہلی کلاس شروع کی تھی۔ عرفان القرآن کورس کی اس کلاس میں قرآن پاک کو مکمل تجوید کے قواعد کے ساتھ آسان فہم ترجمہ اور مختصر تفسیری انداز میں پڑھایا جا رہا ہے۔ تین ماہ کی اس کلاس میں لاہور بھر سے مختلف لوگ شریک ہیں۔ اس کلاس کا دورانیہ شام 6 تا 7 بجے ہے۔ عرفان القرآن کورس کے حوالے سے معلم حافظ محمد سعید رضا بغدادی جلد ہی ایک دوسری کلاس بھی شروع کر رہے ہیں۔ ان دنوں اس کی رجسٹریشن جاری ہے۔ رجسٹریشن کے لئے تحریک منہاج القرآن (نظامت دعوت) 365 ۔ ایم ماڈل ٹاؤن رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top