شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہر کارکن پر قرض اور فرض ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

صوفی اقبال شہید کے بیٹے آصف اقبال کو شادی پر مبارکباد، ڈاکٹر حسن محی الدین کی شرکت
دعوت ولیمہ میں خرم نواز گنڈاپور، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، حافظ غلام فرید و دیگر شریک ہوئے

لاہور (07 اپریل 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف میرے سمیت تحریک کے ہر کارکن پر قرض اور فرض ہے۔ حصول انصاف کیلئے نظریں عدالت کی طرف ہیں، امید ہے مایوس نہیں کیا جائیگا۔ شہداء کے گرتے ہوئے لہو اور قاتلوں کی آگ برساتی ہوئی گولیوں کا منظر پوری قوم نے دیکھا، چار سال گزر گئے قتل عام کا حکم دینے والے تاحال کٹہرے میں نہیں آئے، انہوں نے ماڈل ٹاؤن کے شہید صوفی محمد اقبال کے بیٹے آصف اقبال کی شادی پر مبارکبادی پیغام میں کہا کہ دلی دعا ہے اللہ رب العزت تحریک سے محبت رکھنے والے اس گھرانے کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، خر م نواز گنڈاپور، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، قیصر نواز گنڈاپور، سید امجد علی شاہ، عبدالستار منہاجین، حافظ غلام فرید نے آصف اقبال کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور سربراہ عوامی تحریک کی طرف سے آصف اقبال کو تحائف دیئے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان قائد تحریک کا اصل سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عہدیداران ایک خاندان کی طرح ہیں، پوری تحریک اور اسکی قیادت ہمیشہ اپنے کارکنان کے دکھ سکھ میں شریک رہتی ہے۔

خرم نواز گنڈاپور، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، سید امجد علی شاہ اور حافظ غلام فرید نے آصف اقبال کو مبارکباد اور تحائف دیئے۔ لاہور تنظیم کی طرف سے اصغر ساجد اور راجہ محمود عزیز آصف اقبال کی دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top