منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ معراج النبی ﷺ کانفرنس سے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری خطاب کرینگے

لاہور (12 اپریل 2018) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری 13 اپریل بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ معراج النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرینگے، کانفرنس میں لاہور تنظیم کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج علماء کونسل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ فرحت حسین شاہ نے کہا کہ معراج النبیﷺ تاریخ انسانی کا ایسا حیرت انگیز واقعہ ہے جس کی تفصیلات پر عقل آج بھی ناتواں، حیران و ششدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ معراج النبیﷺ کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریر کردہ کتاب میں واقعہ معراج کی سائنسی، علمی، روحانی، زمانی و مکانی توجیہہ پیش کی گئی ہے۔ مراحل معراج کی تحقیق کے ضمن میں یہ ایک اعلیٰ پائے کی علمی کتاب ہے۔ نوجوان طبقہ اس کتاب کا بطور خاص مطالعہ کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top