آغوش گرائمر سکول کی سالانہ تقریب انعامات و یوم والدین

آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام آغوش گرائمر اسکول کی سالانہ تقریب انعامات و یوم والدین 17 اپریل 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) نے کی۔ تقریب میں ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید، سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، گلوکار و سماجی رہنماء ابرارالحق، بچوں کے والدین اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔

پروگرام میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں جیوگرافی و سوشل سائنسز کی کتب اور خاص طور پر پڑھائے جانے والے تعلیمی نصاب میں سے پاکستان کے نقشہ سے کشمیر کو نکال دیا گیا ہے۔ بچوں کی تعلیمی کتب میں صحابہ کی کہانیاں، اہل بیت کی کہانیاں اور شہدائے پاکستان کی کہانیاں نکال دی گئیں ہیں، آج یہ تلخ حقیقت ہمارے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلش تعلیمی اداروں کے نصابی کتب میں کبھی بھی انگلش زبان میں نعت شامل نہیں رہی، لیکن منہاج ایجوکیشن سوسائیٹی کا یہ اعزاز ہے کہ اس کے تیار کردہ جدید نصاب میں بچوں کی کتب میں انگلش زبان میں نعت بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ آغوش میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا عظیم فریضہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرنگرانی میں نبھایا جا رہا ہے۔ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو اخلاقی و روحانی تربیت دی جاتی ہے، جو آج ماڈرن معاشرے میں زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے۔ بچوں کی تعلیمی و فنی صلاحیتوں کو جس بہترین انداز میں نکھارا جا رہا ہے، اس کا کریڈٹ اساتذہ کرام کو بھی جاتا ہے۔ آج آرفن بچوں کا یہ ادارہ معاشرے کے لیے ایک عظیم ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ بچے مستقبل میں عظیم شخصیات بنیں گے۔

تقریب میں بچوں نے نظمیں، ترانے، خاکے، ٹیبلوز بھی پیش کیے۔ آخر میں پوزیشن ہولڈر طلباء اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔

Speech

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top