منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کا 50 خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم

مورخہ: 20 مئی 2018ء

منہاج القرآن و یلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام عمر ویلی میں 50 غریب خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم کرنے کی تقریب منعقدہوئی، تقریب سے عوامی تحریک پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں ریحان مقبول، ضلعی ناظم منہاج القرآن رانا رب نواز انجم مہمان تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ایثار وقربانی، تقوی و طہارت اور توبہ و استغفار کا درس دیتا ہے، جس طرح بہار کی آمد سے موسم بدل جاتا ہے اسی طرح رمضان المبارک کے آنے سے ماحول بدل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں دکھی انسانیت کا سہارا بننے کے سفر نے اسلامی معاشرے کو قبول عام کے درجے پر فائز کیا۔ اسلام کے اقتصادی و معاشی حقوق کا مقصود معاشرے کے محروم طبقات کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ حقیقی معنی میں فلاحی معاشرے کے شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں۔ حضور اکرم ﷺ نے غریبوں، محتاجوں سے حسن سلوک کی تعلیم دی، محسن انسانیت ﷺ غریبوں اور محتاجوں کو تکلیف میں مبتلا دیکھتے تو جب تک ان کی تکلیف کا ازالہ نہ ہوجاتا آپ ﷺ مطمئن نہ ہوتے۔

تقریب میں محمد افضل ناگی، غلام محمد قادری، میاں سہیل مقصود، رانا کرامت علی، میاں ساجد، بابا عبدالعزیز، حافظ سعید، بابا اصغرعلی، حاجی ندیم، کاشف اعجازبھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک ہمدردی و غم خواری کا مہینہ ہے۔ معاشرے کے مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین مقصد ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top