سبیکہ شیخ ہونہار طالبہ تھی، موت پر پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے: عوامی تحریک ویمن ونگ

مورخہ: 23 مئی 2018ء

افسوسناک واقعہ انسانیت کے خلاف سنگین اور ناقابل برداشت جرم ہے: فرح ناز

لاہور (23 مئی 2018) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے امریکی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی پاکستان طالبہ سبیکہ شیخ کی ناگہانی موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے افسوسناک واقعے کی شدید ترین مذمت کی، فرح ناز نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والا افسوسناک واقعہ انسانیت کے خلاف سنگین اور ناقابل برداشت جرم ہے، دنیا کے کسی بھی ملک، مذہب اور معاشرہ میں ایسی بربریت غیر انسانی، غیر اخلاقی حرکت کی کوئی گنجائش نہیں، فرح ناز نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کے رہنماؤں سیاسی ومذہبی قائدین کو ایسے انسانیت دشمن واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، اسلام ایک امن پسند دین ہے۔ دین اسلام میں ایسی درنگی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سبیکہ شیخ پاکستان کی بیٹی اور ہونہار طالبہ تھی، سبیکہ کی موت پر پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے، انتہاپسندی کسی ایک ملک، خطے کا معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے، ایسے انتہا پسندانہ رجحانات کے تدارک اور ان پر قابو پانے کے لیے اصل وجوہات تلاش کرنا ہوں گی، امن پسند قوتوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ سبیکہ شیخ کی موت پر دلی افسوس ہے، دکھ کی غم کی گھڑی میں سبیکہ شیخ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی سبیکہ کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top