سیالکوٹ میں دروس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست، علامہ رانا محمد ادریس قادری کا خطاب

مورخہ: 23 مئی 2018ء



تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام تاریخ ساز پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز 23 مئی2018 ء کو ہو گیا، افتتاحی نشست میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کیا۔ درس قرآن بعد نماز فجر شروع ہوا۔ اس موقع پر سرزمین سیالکوٹ سے ہزاروں لوگوں نے درس عرفان القرآن کی نشست میں شرکت کی۔

علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ’’عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے تمام انبیاء سے حضورﷺ کے آخری نبی ہونے کا میثاق لیا۔ اسلام کی عمارت عقیدہ ختم نبوتﷺ پر کھڑی ہے۔ عقیدہ ختم نبوتﷺ وہ خوبصورت اینٹ ہے جس کو نکال لیا جائے تو دین اسلام کی عمارت قائم نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کا تمام انبیاء کی تصدیق کرنا بھی آپﷺ کی ختم نبوت پردلالت کرتا ہے۔ جو شخص حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیّن نہ مانے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ آخر میں ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ نے تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ پرکیف اور روحانی برکات پر مشتمل یہ پروگرام دعائے خیر سے اختتام پزیر ہوا۔

رپورٹ : شعبہ نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top