’’شہر اعتکاف‘‘ کی رجسٹریشن کیلئے ملک بھر میں منہاج القرآن کے دفاتر میں غیر معمولی رش

مورخہ: 24 مئی 2018ء

اعتکاف 2018 کا مکمل رجسٹریشن ڈیٹا 17 رمضان المبارک تک مرکز کو موصول ہوجائے گا

لاہور (24 مئی 2018) شہر اعتکاف 2018 کی رجسٹریشن کا آغاز تین رمضان المبارک سے ہو چکا ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں اعتکاف رجسٹریشن کروانے والوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے، بیرونی دنیا سے بھی بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروائی گئی ہے۔ 3 رمضان المبارک سے شروع ہونیوالی اعتکاف رجسٹریشن کے باعث ملک بھر کے تحریک منہاج القرآن کے دفاتر میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ شہر اعتکاف میں شرکت کیلئے ملک بھر سے ہزاروں مرد و خواتین کی رجسٹریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر اعتکاف میں بہترین روحانی ماحول میسر آتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیتی دروس، شہر اعتکاف کا حصہ بننے والے ہزاروں افراد کی زندگیاں بدل دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شہر اعتکاف 2018 کے سیکرٹری جواد حامد نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جواد حامد نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں اعتکاف کیلئے ہونیوالی رجسٹریشن کی تفصیلات سے سربراہ شہر اعتکاف خرم نواز گنڈاپور کو آگاہ کیا۔ جواد حامد نے اجلاس میں موجود 60 سے زائد انتطامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں اعتکاف کیلئے قبل از وقت ہونیوالی رجسٹریشن کے باعث انتظامات کا معیار بہتر کرنے میں بہت زیادہ آسانی ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتکاف 2018 کا رجسٹریشن ڈیٹا مکمل طور پر 17 رمضان المبارک تک مرکز کو موصول ہو جائے گا۔

Minhaj ul Quran itikaf city 2018 with Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top