ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا کی آرچ بشپ جوزف کوٹس سے ملاقات

مورخہ: 24 مئی 2018ء

مسیحیت کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے کارڈینل مقرر کئے جانے پر مبارکباد دی:
کارڈینل جوزف کوٹس ایک محب وطن مسیحی رہنماء ہیں:سہیل احمد رضا
پاکستان سب کا سانجھا وطن ہے، بسنے والوں کے دکھ سکھ ایک ہیں:دونوں رہنماؤں میں گفتگو

Sohail Raza meet bishop juzaf

لاہور (24 مئی 2018) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی آرچ بشپ جوزف کوٹس سینیٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ کراچی سے ملاقات۔ سہیل احمد رضا نے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو مسیحیت کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے کارڈینل مقرر کر دیئے جانے پر مبارکباد دی۔ سہیل احمد رضا نے مسیحی رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارڈینل جوزف کوٹس کو پوپ فرانسس کی جانب سے کارڈینل مقرر کیا جانا پاکستان میں بسنے والے تمام کیتھولک مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ اہل پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کارڈینل جوزف کوٹس ایک محب وطن مسیحی رہنماء ہیں۔ وہ عرصہ دراز سے بین المذاہب وادری کے فروغ اور قیام امن کیلئے قومی و بین الاقوامی سطح پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ہم منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی جانب سے ان کواہم منصب سنبھالنے پر مبارکبار پیش کرتے ہیں، اس وقت پوری دنیا میں کل 125 کارڈینلز ہیں جن میں سے آئندہ کے پوپ کا انتخاب ہوگا، اس موقع پر مسیحی رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلم، مسیح ودیگر مذاہب کے مابین ڈائیلاگ اور دوستی کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد وقت کی ضرورت ہے، وطن عزیز سمیت پوری دنیا کو دہشتگردی، انتہاپسندی سے پاک کرنے کے لیے مثبت سوچ رکھنے والی انسان دوست قوتوں کو متحد ہونا ہوگا تاکہ ارض پاکستان سمیت ساری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس بڑے مقصد کے لیے تمام محب وطن پاکستانیوں کو باہمی اتحاد سے ان خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سلامتی، امن ومحبت کے لیے خصوصی دعا کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ ملک سب کا سانجھا وطن ہے اور اس میں بسنے والوں کے دکھ سکھ ایک ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top