لودھراں: پانچ روزہ دروس عرفان القرآن میں علامہ فیاض بشیر قادری کا خطاب

مورخہ: 23 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست 23 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کیا۔ سلسلہ وار پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی پہلی نشست کا موضوع ’’تسبیح کا حقیقی تصور‘‘ تھا۔ علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا کہ ہر شے کا مقصد تخلیق پر قائم ہے ہر شے کا اپنے قدریں بحال رکھنا بھی اپنے رب کی رضا کی تسبیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ظالم مسند اقتدار پر بیٹھ جائے تو کربلا بپا کرنا ہی تسبیح الٰہی ہے، دین محظ ظاہر و رسمی عبادات کا نام نہیں بلکہ حکم الٰہی کے مکمل نفاذ کا نام ہے۔ جب قوم بزدل ہوجائے تو جابر لوگ انہیں ظلم کا نشانہ بناتے ہیں۔ قوم کی بزدلی کو بہادری میں بدلنے کے لیے جرات مندانہ تبلیغ دین کی اشد ضرورت ہے، آج یہ فریضہ پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن سر انجام دے رہی ہے۔

درس عرفان القرآن میں رانا اشرف علی، علامہ نصیر احمد بابر، محمد طفیل ڈوگر، میاں نذیر احمد، علامہ حامد سعیدی، خواجہ محمد قاسم، پیر سید لعل شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ہٹی موٹن مل، ٹھکر والا، آدم واہن، ڈانوراں اور دنیا پور اور گرد و نواح سے بہت بڑی تعداد میں خواتین بچے بوڑھے جوان غرض زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک، ایم ایس ایم کے جوانوں نے درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ اس پروگرام کی سیکیورٹی پر پولیس کے علاوہ ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان معمور تھے۔

اس موقع پر ضلعی امیر تحریک چوہدری عبدالغفار سنبل، ناظم ملک انور قادری، تحصیل صدر ملک رشید احمد، ناظم ملک اسلم حماد، رائو محمد اسحاق خان ڈویژنل امیر، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، فوجی ظہور حسین، ملک عابد حسین جوئیہ، پیر سید مدثر شاہ، میاں بلال احمد، خواجہ محمد احمد قادری، ملک محمد اختر، رائو محمد اخلاق، سید وسیم بخاری، شاہد مہے، رائو محمد طاہر، محمد مبشر، فدا حسین، محمد ابراہیم، محمد عمران، محمد شاہد، ارشد علی مرزا، ملک سعید جھنج، حافظ محمد زبیر، محمد حنیف، نادر حسین سہروردی، زاہد علی، حافظ ابو بکر قادری اور دیگر قائدین نے علامہ فیاض بشیر قادری کیساتھ تنظیمی میٹنگ بھی کی۔ آخر میں ملک کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

رپورٹ:۔ مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودھراں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top