سیالکوٹ: دروس عرفان القرآن میں علامہ ثناء اللہ ربانی کا خطاب
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست 24 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ ثناء اللہ ربانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’رمضان المبارک اور رجوع الی اللہ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجوع الی اللہ اس وقت نصیب ہوتا ہے جب دل صاف اور من پاک ہو جائے اور بخشش و مغفرت اسی کی قبول ہوتی ہے جو سچے دل سے توبہ کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے رجوع کرتا ہے۔
انہوں نے کہا تحریک منہا ج القرا ن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ساری زندگی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور رجوع الی اللہ کا درس دیتے گزر گئی۔ وہ آج بھی اپنے مشن مصطفوی پر دن رات کام کر رہے ہیں، ہمیں دین حق کی سربلندی کے لیے ان کا ساتھ دینا ہوگا۔
درس عرفان القرآن میں محمد سلیم بٹ سرپرست تحریک منہاج القرآن، سفیان مغل صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع سیالکوٹ (بی)، ناظم صابر جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع سیالکوٹ (بی) اور تحصیل سمبڑیال کے عہدیدران نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں سیالکوٹ سے ہزاروں شرکاء مرد و خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔
آخر میں ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ حافظ احتشام نے تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ دروس قرآن بعد نماز فجر شروع ہوا۔ سعید اقبال بلوچ، عثمان بٹ، واحد فارق اور ادریس آسوی نے پروگرام کے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
رپورٹ : بلال علی (شعبہ نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ)
تبصرہ