ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 3 جون (اتوار) کی صبح وطن پہنچیں گے

مورخہ: 27 مئی 2018ء

لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائدین و کارکنان انکا استقبال کریں گے

Welcome Dr Tahir ul Qadri return to Pakistan

لاہور (27 مئی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 3 جون (اتوار) کی صبح وطن پہنچیں گے، لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائدین و کارکنان انکا استقبال کریں گے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی وطن واپسی کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں انکی زیر صدارت عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو گا، اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری 10 روز منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف میں گزاریں گے۔ ہزاروں افراد ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ اعتکاف بیٹھیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top