منہاج القرآن کے زیراہتمام 30 روزہ دروس عرفان القرآن جاری

مورخہ: 27 مئی 2018ء

دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حضور ﷺ کے اخلاق حسنہ کو اپنے کردار کا حصہ بنانا ہو گا
خوش قسمت لوگ ہیں وہ جنہیں اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عطا کیا
علامہ رانا محمد ادریس، علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ صابر کمال وٹو، علامہ اعجاز ملک کا دروس عرفان القرآن سے خطاب

لاہور (27 مئی 2018) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، مرد و خواتین کی بڑی تعداد دروس عرفان القرآن میں شرکت کر کے اپنے قلوب و اذہان کو منور کرنے کا سامان کر رہی ہے۔ لاہور ماڈل ٹاؤن میں درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ دینی تعلیم سیکھنے اور سکھانے والا اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے نزدیک ایک بہترین انسان ہے، رمضان المبارک کی ان مقدس ساعتوں میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پڑھیں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کیا چاہتا ہے۔ علامہ رانا ادریس نے درس عرفان القرآن میں شریک مرد و خواتین سے کہا کہ خوش قسمت لوگ ہیں وہ جنہیں اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عطا کیا اور یہ توفیق دی کہ وہ اس ماہ مبارک میں اسلام اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر عمل کر سکیں۔

علامہ غلام ربانی تیمور نے کہا کہ محسن انسانیت ﷺ نے اخلاق و کردار کو معیار انسانیت کو دیا ہے اس پر عمل پیرا ہو کر دنیا کو محبت اور امن کا گہوارہ بنایا جا سکتاہے۔ حضور ﷺ کے خلق عظیم نے دشمنوں کو بھی آپ کا جانثار بنا دیا تھا۔ آپ ﷺ کے درس اخلاق نے فارس کے مسلمانوں کو صوفیاء کا سردار بنایا۔ حضور ﷺ کے اخلاق و احسان سے فیض پا کر حبشہ کے بلال عشق کا استعارہ بن گئے۔ حضور ﷺ نے غیر مسلموں کے ساتھ بھی حسن سلوک کا حکم دیا آج کے دور میں کامیابی و کامرانی اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حضور ﷺ کے اخلاق حسنہ کو اپنے کردار کا حصہ بنانا ہو گا۔ اچھا اخلاق حضور ﷺ کی محبت اور یوم آخرت حضور ﷺ کی قربت کا باعث ہو گا، خوش اخلاقی وہ اچھا رویہ ہے جسے انسانی فطرت قبول اور پسند کرتی ہے۔

لاہور کے مختلف مقامات پر ہونیوالے دروس قرآن سے علامہ لطیف مدنی، علامہ صابر کمال وٹو، علامہ اعجاز ملک، علامہ غلام ربانی تیمور و دیگر نے بھی خطابات کئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top