لودھراں: اسوہ سیدہ کائنات کی اتباع کے بغیر دین محمدی نا مکمل ہے: علامہ اعجاز ملک
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی آخری نشست میں علامہ اعجاز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ سیدہ کائنات در حقیقت اسوہ رسول ہے اور اسوہ سیدہ کائنات کی اتباع کے بغیر دین محمدی نا مکمل ہے۔ دین حق کی اقامت اور تحفظ کے لیے ذات سیدہ کائنات رول ماڈل ہے۔ یہ سیدہ فاطمۃ الزھرا کی گود کی تربیت کا نتیجہ تھا کہ اسلام کو کردار حسین و زینب میسر آئے۔ آپ کی سیرت پر عمل کیے بغیر غلبہ دین حق نا مکمل ہے۔ خدا کی مشیت بھی یہی ہے کہ دین کا غلبہ چاہنے والوں کو کربلا کی وادیوں سے گزارتا ہے۔ سیدہ فاطمۃ الزھراء علیھا السلام ذات محمدی کا حصہ ہیں اس لیے تکمیل رسالت ذات سیدہ کائنات کے اسوہ کے بغیر نامکمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج حقوق نسواں کے نام پر ہماری معصوم خواتین کو ورغلایا جا رہا ہے، سیدہ فاطمۃ الزھراء علیھا السلام کی سیرت مبارکہ اسلامی معاشرہ کی خواتین کے لیے رول ماڈل ہے، چار دیواری کے اندر فقط اسوہ بی بی فاطمۃ الزھرا پر عمل سے ہی تحفظ پایا جا سکتا ہے۔ آج ہمارے گھروں کے سکون کے غارت ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی بیٹیوں کو تعلیمات سیدہ کائنات سے بہرہ مند نہیں کیا۔ تحریک منہاج القرآن دختران اسلام کو اسوہ سیدہ کائنات پر عمل پیرا دیکھنا چاہتی ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری قوم کی بیٹیوں کو بنت سیدہ زھرا اور سیدہ حضرت زینب کی جرات کا امین بنانا چاہتی ہے۔
اس سے پہلے میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں درس عرفان القرآن کا پروگرام باقاعدہ طور پر تلاوت و نعت سے شروع ہوا، تلاوت کا شرف قاری فیصل لطیف نے حاصل کیا جبکہ منہاج نعت کونسل، حافظ کاشف بشیر قادری، حافظ فرحان حسین قادری، رومان رشید قادری، حافظ عبدالرحمان قادری اور رائو محمد نوید نے درود سلام کے نظرانے پیش کیے۔
پروگرام میں PTIکے ضلعی صدر ڈاکٹر شیر محمد اعوان، رانا اشرف علی خان، ملک خالد ڈانور، ملک غلام نازک آرائیں، میاں قاضی نذیر، پیر سید شفیق شاہ، شیخ ارشد، مختیار بھٹی، علامہ محسن جوادی، طفیل ڈوگر، سردار یاسین ببلا، ملک احمد بخش، احمد سعید جامی، حافظ اکرم کانجو، ظفر چشتی، خواجہ قاسم، خواجہ محمد یعقوب، علامہ نصیر احمد بابر، رائو محمد اسحاق خان، چوہدری سلیم جمال غوری، ملک سلطان آرائیں نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں لودھراں اور گرد نواح جن میں علاوہ ہٹی موٹن مل، ٹھکر والا، آدم واہن، ڈانوراں اور دنیا پور سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں خواتین، مرد بوڑھے، بچے اورزندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے احباب نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کی سیکیورٹی پر پولیس کے علاوہ ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان معمور تھے۔
تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن وویمن لیگ، منہا ج القرآن یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک، ایم ایس ایم کے جوانوں نے درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک چوہدری عبدالغفار سنبل، ناظم ملک انور قادری، تحصیل صدر ملک رشید احمد، ناظم ملک اسلم حماد، رائو محمد اسحاق خان ڈویژنل امیر، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، فوجی ظہور حسین، ملک عابد حسین جوئیہ، پیر سید مدثر شاہ، میاں بلال احمد، خواجہ محمد احمد قادری، ملک محمد اختر، رائو محمد اخلاق، سید وسیم بخاری، شاہد مہے، رائو محمد طاہر، محمد مبشر، فدا حسین، محمد ابراہیم، محمد عمران، محمد عارف، طارق ظہور، محمد شاہد، ارشد علی مرزا، ملک سعید جھنج، حافظ محمد زبیر، محمد حنیف، ملک آصف ریحان، سید حسن شاہ، سید وسیم شاہ، سید خلیل حسن شاہ، نادر حسین سہروردی، زاہد علی، حافظ ابو بکر قادری، محمد سمیع شاہ، اور دیگر قائدین نے درس کی کامیابی کے لیے بھرپور خدمات سرانجام دیں۔
درس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا۔ آخر میں آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں شرکاء نے کھڑے ہو کر سلام پیش کیا گیا، جس کے بعد خصوصی دعا بھی کی گئی۔
رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودھراں)
تبصرہ