سرگودھا: مظلوموں کو حق دلوانا اور حاجت مندوں کی دل جوئی کرنا ہی اللہ کی حقیقی تسبیح ہے: علامہ غضنفرحسنین تونسوی

مورخہ: 28 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے ’’تسبیح کا حقیقی تصور‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید کی روشنی میں تسبیح کا حقیقی تصور بیان کیا اور کہا کہ مظلوموں کو انکا حق دلوانا اور حاجت مندوں کی حاجت روائی کرنا ہی اللہ تعالیٰ کی حقیقی تسبیح ہے ۔جب معاشرے میں کلی بگاڑ آجائے تو پھر جذوی تبدیلی سے نہیں بلکہ کلی تبدیلی کی جدوجہد سے معاشرے کی درستگی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اعمال میں سب سے زیادہ پسندیدہ اور اچھا عمل کسی غریب اور مسکین کی حاجت روائی کرنا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ’’صدقہ اللہ رب العزت کے غصہ کو ٹھنڈا کرتا ہے‘‘ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کی موت آسان ہوجائے وہ کثرت سے صدقہ کیا کرے۔

اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ نماز فجر کے بعد ہوا، جس میں سرگودھا اور گردونواح سے خواتین وحضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے منہاج القرآن سرگودھا کی اس کاوش کو بھرپور سراہا، پروگرام کے اختتام پر 3 خوش نصیب حضرات میں بذریعہ قرعہ اندازی عرفان القرآن تقسیم کئے ہیں۔ آخر میں دعائے خیر کی گئی۔

رپورٹ(چوہدری شوکت ابرار ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top