رمضان المبارک رجوع الی اللہ کا بہترین موسم ہے: علامہ صابر کمال وٹو کا درس عرفان القرآن

مورخہ: 30 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ صابر کمال وٹو نے ’’ماہ رمضان اور رجوع الی اللہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی صورت میں اللہ پاک نے امت مسلمہ کو ایک بہت بڑی نعمت عطا کی ہے۔ ماہ رمضان رجوع الی اللہ کا بہترین موسم ہے۔ اگر روزہ کو اس کی روح کے مطابق رکھا جائے تو یہ روحانی ترقی کے مدارج طے کرنے کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں اولیاء اور صلحاء کے معمولات پر چلتے ہوئے عبادات میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ روزہ کی حقیقت کو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں جب بندہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے تو اللہ پاک اس کے گناہوں کو معاف کرتے ہوئے اس کی توبہ کو قبول کرتا ہے۔

درس قرآن کی نشست میں مخدوم شہباز ہاشمی، یاسرارشاد، میجر محمد اقبال چغتائی، علامہ سعیداحمد فاروقی، زاہد بلال قریشی، رائو محمد عارف رضوی، علامہ عزیزالرحمن خان قادری، علامہ امیر اظہر سعیدی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، حافظ نذرروانی، صاحبزادہ محمد اشرف، محمد تسلیم عطاری، پروفیسر مجیب الرحمن ہاشمی، محمد احمد قریشی، عمردین سعیدی،، صابر علی، قاری سیف الرحمن، محمد غزالی، احسان رمضان ایڈووکیٹ، ہما اسماعیل، ڈاکٹرسمیرا ابرار ملک، فاطمہ منعم کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

درس عرفان القرآن کی پانچویں اور اختتامی نشست میں علامہ ظہیر احمد نقشبندی ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کے موضوع پر درس قرآن دیں گے جبکہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی صدارت کریں گے۔ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست میں خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top