سیالکوٹ: دروس عرفان القرآن میں علامہ جمیل احمد زاہد کا خطاب

مورخہ: 25 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’قرآن اور آج کا نوجوان‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو جوان اپنی جوانی میں اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اور اللہ کے دین پر چلتا ہے تو اللہ اس کی مدد خود فرماتا ہے۔ آج نوجوان معاشرتی ذلت و رسوئی سے بچنا چاہتے ہیں تو نصاب انقلاب قرآن مجید کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کی جدید ذہنی فکری نشوونما اور تعلیم و تربیت کے لیے سکول، کالجزاور منہا ج یونیورسٹی جیسے عظیم تعلیمی ادارے بنائے۔

اس سے پہلے درس عرفان القرآن نماز فجر کے بعد شروع ہوا، جس میں محمد سلیم بٹ سرپرست تحریک منہاج القرآن، راشد محمود باجوہ راہنما تحریک منہاج القرآن اور علامہ محمد شمیم شرور نے خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں سیالکوٹ سے ہزاروں شرکاء مرد و خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے۔

آخر میں حافظ احتشام ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ نے تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ سعید اقبال بلوچ، عثمان بٹ، واحد فارق، ادریس آسوی، شاہد حسین اور شہزاد اکبرنے پروگرام کے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ : بلال علی (شعبہ نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top