تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس کی اختتامی نشست سے خطاب

مورخہ: 01 جون 2018ء

تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست مؤرخہ یکم جون 2018ء کو منعقد ہوئی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے جس پر کسی بھی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کو تاجدار ختم نبوت بنایا جس کی تائید میں قرآن مجید کی 100 سے زائد آیتیں نازل ہوئیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ جس نے بھی عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنے کی کوشش کی، اللہ پاک نے ذلت و رسوائی اس کا مقدر کر دیا۔ آج پاکستان میں بھی قانون ختم نبوت پر حملہ کرنے والے اللہ کی پکڑ میں ہیں اور جلد اپنے انجام بد کو پہنچیں گے۔

درس عرفان القرآن کی اختتامی نشست کی صدارت سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی اور نشست کے آخر میں رقت آمیز دعا کرائی۔ اس موقع پر شرکاء میں بذریعہ قرعہ اندازی ڈاکٹر طاہرالقادری کا لکھا ہوا ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ بھی تقسیم کیا گیا۔ درس قرآن کی اختتامی نشست میں مخدوم شہباز ہاشمی، یاسرارشاد، میجر محمد اقبال چغتائی، سید سجاد بخاری، زاہد بلال قریشی، رکن الدین ندیم حامدی، مفتی خورشید احمد صدیقی، مولانا غلام مصطفیٰ فردوسی، قاری ابوبکر مدنی، ، رائو محمد عارف رضوی، قاری غلام شبیر سواگی، صاحبزادہ زبیرنقشبندی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، قاری توفیق حامدی، مفتی جمیل فریدی، عبدالرزاق حامدی، حافظ منظور الہی قریشی، محمد سلیم حامدی، محمد ثمر حامدی، پروفیسر مجیب الرحمن ہاشمی، محمد احمد قریشی، کرم دین مسعود، عمردین سعیدی، ، صابر علی، قاری سیف الرحمن، چوہدری محمد فاروق، فخرالامین، ہما اسماعیل، ڈاکٹرسمیراابرارملک، فاطمہ منعم کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top