شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وطن واپس پہنچ گئے

مورخہ: 03 جون 2018ء

بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری 3 جون 2018ء (اتوار) کی علی الصبح وطن واپس پہنچ گئے، منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھری فیاض احمد وڑائچ بھی آپ کے ساتھ تھے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں بشارت جسپال، راجہ زاہد محمود، جواد حامد اور دیگر مرکزی قائدین بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ یہاں تحریک منہاج القرآن اور تمام فورمز کے کارکنان نے آپ کا بھرپور استقبال کیا۔

لایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم احتساب اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے انصاف کی منتظر ہے۔ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، اب ان کی چیخیں نکلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف رونا روتے ہیں کہ 80 پیشیاں بھگتی ہیں، ماڈل ٹاون میں جو شہید ہوئے ان کے لواحقین اور زخمیوں نے اب تک 230 پیشیاں بھگتی ہیں۔

احتساب عدالت نے نواز شریف سے 130 سوال پوچھے تھے جس کے جواب میں نواز شریف نے سیاسی تقریریں شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے ٹولے کا محاسبہ دیکھنا بھی ضروری ہے۔ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جس الیکشن میں چوروں، لٹیروں اور ڈاکووں کو حصہ لینے کی اجازت ہو گی تو یہ پاکستان کی جمہوریت اور سالمیت کیخلاف سازش اور قانون و آئین کے تقدس کیخلاف ہیں۔ جو نظام کرپٹ اور گندے لوگوں کو دوبارہ لائے میں اسے ٹھوکر مارتا ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top