سیالکوٹ: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست

مورخہ: 27 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست 27 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اس پروگرام کی صدارت کی۔ واپڈا گراوئڈ سیالکوٹ میں منعقدہ اجتماع میں علامہ محمد لطیف مدنی نے ’’اسوہ خیر النساء سلام اللہ علیہا‘‘ پر خطاب کرتے ہوئے کہا آپ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی اور آپ کے اوصاف حمیدہ بیان کئے۔

خرم نواز گنڈا پور نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ خواتین کو حقوق فراہم کرنا بھی معاشرہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے5 روزہ درس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد پر علامہ ثناء اللہ ربانی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر شیخ الحدیث والتفسیر علامہ حافظ غلام حیدر خادمی (سرپرست اعلٰی نعمانیہ علماء کونسل)،حافظ نیاز احمد الازہری(جامعہ تاجدار مدینہ )، علامہ شمیم سرور قادری، علامہ فیاض قادری بھی موجود تھے۔ درس عرفان القرآن کی اختتامی نشست میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، تجمل حسین مرکزی جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، راشد محمود باجوہ صوبائی آرگنائزر MWF، محمد سلیم بٹ سرپرست تحریک منہاج القرآن، اسلم بسرا،ملک امجدمحمود چاند مرکزی نائب صدر یوتھ لیگ، شہزاد اکبر اور چوہدری خرم شہزاد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ سیالکوٹ سے ہزاروں شرکاء مرد و خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے اختتامی نشست میں بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کے آخر میں ایک غیر مسلم خاندان نےدروس قرآن سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا، اس موقع پر علامہ ثناء اللہ ربانی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ نے انہیں کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا۔

حافظ احتشام ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ نے تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اور دروس کو کامیاب کرنے والے احباب میں شیلڈز تقسیم کی گئی۔ سعید اقبال بلوچ، عثمان بٹ اور واحد فارق، ادریس آسوی، اعجاز عباسی، سید علی حسن شاہ بخاری اور کاظم مغل نے پروگرام کے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ : بلال علی شعبہ نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top