ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج یوتھ لیگ کے اعتکاف کیمپ کا دورہ

مورخہ: 10 جون 2018ء


تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہراعتکاف میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اعتکاف کیمپ قادری بلاک اور علوی بلاک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی بھی آپ کے ساتھ تھے۔ خانقاہ غوثیہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اعتکاف کیمپ پہنچنے پر مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، منصور اعوان سیکرٹری جنرل منھاج یوتھ لیگ اور یوتھ کے قائدین و معتکفین نے آپ کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر معتکفین نے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یوتھ لیگ کے علاوہ دیگر حلقہ جات کا بھی وزٹ کیا اور معتکفین سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے یہاں اعتکاف گاہ کے انتظامات کے حوالے سے بھی رہائش پزیر معتکفین سے دریافت کیا۔ معتکفین نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو تجاویز دیں اور تشریف لانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top