منہاج القرآن کا شہر اعتکاف، ہزاروں شرکاء درود و سلام پڑھتے گھروں کو روانہ

مورخہ: 15 جون 2018ء

منہاج القرآن کا شہر اعتکاف شوال کا چاند نظر آنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ نماز مغرب کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی دعا کروائی اور شرکاء کو مبارکباد دی۔ دعا کے بعد ہزاروں معتکفین گھروں کو روانہ ہو گئے۔ تحریک منہاج القرآن نے 15 ہزار سے زائد معتکفین کی میزبانی کی، 5 ہزار سے زائد خواتین اور 5 سو سے زائد بچوں نے بھی اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر رفیق نجم نے معتکفین کو الوداع کیا۔ الوداع کے وقت معتکفین آبدیدہ تھے اور درود و سلام کا ورد کرتے اپنے گھروں کو رخصت ہوئے، دیگر صوبوں سے آئے ہوئے معتکفین عیدالفطر کی نماز جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ ادا کریں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے معتکفین کیلئے سکیورٹی، سحرو افطار کے مثالی انتظامات پر جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اعتکاف کے دس یوم خیر و عافیت سے گزر گئے۔ اس پر اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ انہوں نے سکیورٹی کے انتظامات میں بھرپور تعاون پر لاہور پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

MQI Itikaf City 2018 ended

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top