ڈاکٹر طاہرالقادری کی پشاور اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکے کی پر زور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہارون بلور اور دیگر افراد کی دہشتگردی کے واقعہ میں شہادت پر افسوس ہے، واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور سانحہ میں ملوث جملہ عناصر کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے ایسے حادثات کے ذمہ دار ہیں، قومی سلامتی کا تقاضا ہے کہ دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے، دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دینے والے قوم کے سامنے جواب دہ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top