ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہاتھوں اٹالین نوجوان کا تجدید ایمان

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ اٹلی کے دوران مؤرخہ 22 جولائی 2018ء کو اریزو اٹلی میں ’’اسلام میں انسانیت کی تکریم اور انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر سیر حاصل خطاب کیا، اس کانفرنس میں ایک اٹالین نوجوان بھی شریک تھا، اس نے سٹیج پر آ کر دوبارہ کلمہ پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر شیخ الاسلام نے اٹالین نوجوان کو کلمہ پڑھایا اور انہیں سینے سے لگایا، اس روح پرور منظر پر تادیر ہال اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتا رہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام انسانیت کی تکریم پر مبنی ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس ہدایت کی دولت اللہ رب العزت خوش نصیبوں کو عطا کرتا ہے، انہوں نے اٹلی کی منہاج القرآن کی مقامی تنظیم کے عہدیداروں کو محمد الیاس کی دینی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری بھی تفویض کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top