دورہ یورپ: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آسٹریا آمد، ویانا میں کانفرنس سے خطاب کریں گے

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دورہ یورپ میں اٹلی سے آسٹریا پہنچ گئے۔ ویانا ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔ کارکنان نے آپ کو پھول پیش کیے اور خوش آمدید کہا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویانا میں 24 جولائی کو ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اس سے پہلے دورہ پورپ 2018ء کے سلسلہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے برطانیہ، یونان، سپین اور اٹلی میں کارکنان کے کنونشنز اور کانفرنسز سے خطاب بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top