منہاج القرآن فیصل آباد کی ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ کی مذمت

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، غلام محمد قادری، سہیل مقصود اور رانا کرامت علی نے ڈی آئی خان میں خود کش دھماکہ کی مذمت کی ہے۔ منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنماوں نے خودکش دھماکہ میں اکرام اللہ گنڈا پور سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ یہ چوتھا دھماکہ ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ جیلوں میں بند’’مجرم پارٹی‘‘ فوج کو کمزور اور عدلیہ کو تقسیم کرنے کے لیے لوٹ مار کا پیسہ پانی کی طرح بہارہی ہے، نواز شریف کے خلاف جب بھی فیصلے آئے انہوں نے عدلیہ پر حملے کئے اور بطور ادارہ اسے کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل مکمل کرنے کے بعد انتخابات ہوتے تو چوروں، لٹیروں کو انگلی اٹھانے کی جرآت نہ ہوتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top