جرمنی، برلن: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کانفرنس سے خطاب

مؤرخہ 27 جولائی 2018 کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن برلن سے تحریک منہاج القران کے عہدیداران، کارکنان، وابستگان، رفقاء اور خواتین نے بھی شرکت کی۔

شیخ الاسلام نے انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفس کی خواہشات سے بچو یہ انسان کو برباد کر دیتی ہیں، نفس کی خواہشات کو کچلنے والا مجاہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخاوت کو اللہ پاک بہت پسند فرماتا ہے اور کنجوسی کو بہت ہی ناپسند کرتا ہے۔ سخاوت کا عمل انسان کے افعال حسنہ اور صفات حمیدہ میں سے ایک انتہائی پسندیدہ عمل ہے۔ جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو بھی بہت عزیز ہے اور لوگوں میں بھی اس کا حامل شخص قابل تعریف گردانا جاتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top