ڈاکٹر رحیق عباسی کے بھائی کا چہلم

مورخہ: 05 اگست 2018ء

پاکستان عوامی تحریک کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے بھائی خلیق عباسی کے ایصال ثواب کے لئے چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ، غلام ربانی تیمور، عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، قاضی فیض، تنویر خان، حنیف مصطفوی، ساجد بھٹی، عمر ریاض عباسی، ابرار رضا ایڈووکیٹ، غلام علی خان، شہبازعلی عباسی، ملک طاہر جاوید، اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر علامہ سید فرحت حسین شاہ، غلام ربانی تیمور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رحیق عباسی مصطفوی انقلاب کے عظیم مشن کے عظیم مجاہد ہیں، ڈاکٹر رحیق عباسی، ان کے مرحوم بھائی اور ان کی فیملی کی تحریک منہاج القران اور مصطفوی انقلاب کے لئے عظیم خدمات ہیں۔ خلیق عباسی مرحوم قائد کا وفادار سپاہی تھا، اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے ایک عظیم تحریک کے ساتھ وابستہ ہو کر دین کی سربلندی اور عشق رسول کو اجاگر کرنے کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دیں وہ کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔

اس موقع پر معروف نعت خواں حافظ فیاض عباسی اور دیگر نے نعت خوانی کی اور آخر میں ڈاکٹر رحیق عباسی، عمر ریاض عباسی نے دور و نزدیک سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top