جہلم میں معلمین و معلمات کے لیے عرفان القرآن کورس

مورخہ: 17 اگست 2018ء

تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جہلم میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام ’عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات‘ 5 اگست تا 14 اگست 2018ء منعقد ہوا۔ کورس میں 120 مرد و خواتین اساتذہ کو بنیادی عربی قواعد کے ساتھ تجوید و قرات کے اصول سکھائے گئے۔ ان ’قرآن سکالرز‘ کے ذریعے سو سے زائد مقامات ’عرفان القرآن اکیڈمیز‘ کے قیام کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔

’عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات‘ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں جہلم کی معروف سیاسی و سماجی شخصت چوہدری غلام احمد، سابق تحصیل ناظم زمرد یعقوب، ملک وزیر خان، پروفیسر ملک پرویز اقبال، پروفیسر فرخ الزماں، عاشق حسین، پروفیسر زاہد حسین ساہی، پروفیسر وقار حیدر جعفری، پروفیسرڈاکٹر محمد انور، پروفیسر محمد عمرفاروق، پروفیسراکرم مدنی، پروفیسراشفاق، پروفیسرامجد ہاشمی، پروفیسرضیاء الدین، علامہ حافظ اظہر اقبال، علامہ مفتی محمد حماد، قاری محمد یونس، قاری عمران الواحدی سمیت وکلاء اور جہلم میلاد ٹیم کے وفد نے مرزا قیصر اشرف اور بلال خان کی قیادت میں شرکت کی۔

اس موقع پر کورس کے معلم اور مرکزی نظامت تربیت کے ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی نے تقریب سے اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 روزہ کورس میں کم از کم تعلیم گریجویشن کے حامل طلباء و طالبات کو قرآن صحیح طور پر پڑھنے کیلئے علم التجوید کے قواعد اور قرآن فہمی کیلئے عربی گرائمر کے قواعد پڑھائے گئے۔ اس سے قرآن کریم اچھا پڑھنے کیساتھ ساتھ 80 فیصد تک قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ جس کا عملی مظاہرہ شرکاء کانفرنس کے سامنے معلمین سے ایک آیت لکھ کر اُس پر تجوید اور عربی گرائمر کے تمام قواعد کا پوچھا گیا، جس کودیکھ اور سن کر شرکاء کانفرنس داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ 120 معلمین اب اپنے گلی محلوں میں عرفان القرآن اکیڈمیز کھولیں میں جس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل ہو کر قرآنی علوم سے استفادہ کرنا سکھائیں۔

پروفیسر عاشق حسین کا کہنا تھا کہ جس طرح سے اس کورس کو ترتیب دیا گیا اور معلمین کو تیار کیا گیا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے عرفان القرآن کورس کے خالق حافظ سعید رضا بغدادی کو شہنشاہِ اساتذہ کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا طریقہ تدریس اِنکا ہے اگر اسی کو دیکھ لیا جائے تو اس کی مثال نہیں ملتی۔

عرفان القرآن کورس کے ٹرینر محمود مسعود قادری نے تحریک منہاج القرآن جہلم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں جو کام علمی سطح کا تحریک نے کردیا ہے ایسا کام دُنیا کی کسی جماعت نے نہیں کیا۔ یہ ہماری تحریک کا ہی خاصہ ہے۔

منہاج یوتھ لیگ کے زین العابدین نے کہا کہ ضرورت اِس بات کی تھی اُمت مسلمہ اور بالخصوص نوجوانوں کو قرآن کی تعلیم کی طرف لایا جائے تاکہ قرآن اور صاحب قرآن سے ٹوٹا ہو تعلق بحال کر کے مکین گنبد خضرا کی طرف لوٹا جاسکے۔ اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نظامت تربیت نے ایک بہت ہی عظیم پروجیکٹ کو نچلی سطح پر منتقل کر کے بہت اعلیٰ قدم اُٹھایا ہے۔ اس سے ہر فرد کی دہلیز پر یہ سہولت میسر آئی اور آج بہت سے نوجوان اِس کورس سے بہرہ ور ہوئے۔

تقریب میں عرفان القرآن کورس کے شرکاء معلمین و معلمات نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عرفان القرآن کورس کے دوران ہم میں بہت تبدیلی آئی ہے، ہم اپنے اساتذہ اور تحریک منہاج القرآن کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اتنا اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا۔ انہوں نے عہد کیا کہ اس علم کو خود تک محدود نہیں کریں گے بلکہ عوام الناس کو اس عظیم زیور سے آراستہ کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں ’قرآن سکالر‘ کی اسناد اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو اعزازی اسناد دی گئیں۔ انتظامی معاونت کرنے والے افراد کو یادگاری اسناد سے نوازا گیا۔ محمود مسعود قادری نے اُمت مسلمہ اور پاکستان کی عالمی دُنیا میں سربلندی کیلئے دُعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top