منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی 2018

مورخہ: 22 اگست 2018ء

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام عید الاضحیٰ 2018 کے موقع پر ملک بھر میں 100 شہروں میں 6 ہزار سے زائد جانور اللہ کی راہ میں قربان کیے گئے۔ اس حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے امسال بھی حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق قربانی کے جانور ذبح کیے، لاہور میں قائم کی گئی مرکزی قربان گاہ میں سینکڑوں گائیں، بکرے، دنبے اور چھترے قربان کیے گئے۔ ان کی الائشوں کو ٹھکانے لگایا اور قربانی کے عمل میں ہر طرح سے صفائی کا خاص خیال بھی رکھا۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ایک ایسا انسانی خدمت کا بے مثال ادارہ ہے، جو ہمہ وقت مستحقین اور دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی مدد اور خدمت میں جو قلبی سکون ہے وہ کسی اور عمل میں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ایک اہم فریضے کی ادائیگی کے حوالے سے اپنی خاص توفیق بخشی اور منہاج ویلفیئر ہر سال کی طرح اس سال بھی پسماندہ اور کچی آبادیوں کے مکینوں کو سب سے پہلے قربانی کا گوشت فراہم کرنے میں کامیاب رہی۔

پاکستان کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بنگلہ دیش، انڈیا، کینیا، صومالیہ، نیپال میں بھی اجتماعی قربانیوں کے کیمپ لگائے گئے۔ قربانی کا گوشت غربا، مساکین اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔

قربانی کے گوشت کی تقسیم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top