اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی سینٹر میں عیدالاضحیٰ کا اجتماع

مورخہ: 22 اگست 2018ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام کارپی سینٹر میں عیدالاضحیٰ 2018ء کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں علامہ وقار احمد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اٹلی میں موجود پاکستانیوں اور دیگر ممالک سے مسلمانوں نے بھی عید کے اجتماع میں شرکت کی اور عیدالاضحیٰ کی نماز بھی ادا کی۔

اس موقع پر فیملیز کے لیے الگ سے باجماعت نماز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی علامہ وقار احمد قادری نے عید کی نماز کی امامت کی جبکہ حافظ اقدس شہزاد نے فیملیز کے لیے دوسری جماعت کروائی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے قربانی اور سنت ابراہیمی کی اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کی۔ عید کی نماز کے بعد پاکستان کی سلامتی و ترقی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top