فیصل آباد: گستاخانہ خاکے منسوخ ہونے سے دنیا تہذیبی تصادم سے بچ گئی: انجینئر نجم رفیق

مورخہ: 31 اگست 2018ء

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئرمحمد رفیق نجم نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے منسوخ ہونے سے دنیا تہذیبی تصادم اور خلفشار سے بچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے خلاف فتنوں کا راستہ روکنے کیلئے ابہام سے پاک قانون سازی ناگزیر ہے، جب تک عالمی سطح پر اس ضمن میں واضح قانون سازی نہیں ہو گی اس نوع کے واقعات کا احتمال رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی107 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، سہیل مقصود، رانا کرامت علی، حکیم عبدالمجید، میاں ساجد اور حافظ سرفراز احمد بھی موجودتھے۔

انہوں نے کہاکہ خاکوں کے مقابلے رکوانے کیلئے نوجوانوں نے سوشل میڈیا کا موثر اور انتہائی مثبت استعمال کیا اوراپنی آواز دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچائی، انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ نئی نسل عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رنگ میں رنگی ہوئی ہے اور وہ اپنے نبی آخر الزماں کی حرمت اور تقدس سے آگاہ ہے، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اہانت آمیز رویے سے بچنے کیلئے او آئی سی کو اپنا عالمی کردار ادا کرنا ہو گا اور حکومت پاکستان کو بھی اپنی اسلامی، قومی و ملی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ اہانت آمیز خاکوں سے متعلق مذمتی قرارداد پاس کرنے پر سینٹ آف پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہیں، اب ایک قدم مزیدآگے آتے ہوئے حکومت او آئی سی کا اجلاس بلانے کیلئے اپنا سفارتی کردار ادا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top