توہین آمیز خاکوں کیخلاف منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 31 اگست کو احتجاج ہو گا

مورخہ: 29 اگست 2018ء

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 31 اگست جمعۃ المبارک کو پیغمبر امن کی شان کے خلاف توہین آمیز خاکے شائع کرنیوالے دہشتگردوں اور انسانیت کے بد ترین مجرموں کے خلاف یوم ’’شان رحمۃ للعالمین‘‘ کے طور پر منایا جائے گا، جس میں علماء اس عنوان پر خطابات کریں گے۔ جمعہ کی نماز کے فوری بعد سہ پہر3 بجے منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی صدر سید ہدایت رسول قادری کی قیادت میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم نے پی پی107 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں راناکرامت علی، حافظ سرفراز احمد، فاروق چن، رانا واصف، احسن محمود، فلک ناز، شبیرڈوگر اور عبدالحمید بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز تر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و ناموس پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب مقدس ہستیوں، رسولوں، پیغمبروں کی اہانت کی اجازت نہیں دیتا اور نہ اس طرز کا رویہ آزادی اظہار کے زمرے میں آتا ہے، انہوں نے کہاکہ مسلمان، اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف دشنام طرازی اور غیر اخلاقی مواد کی اشاعت ہر گز ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top