امام حسین علیہ السلام ایک فکری انقلاب کا نام ہے : منہاج القرآن علماء کونسل

لاہور (14 ستمبر 2018) تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی رہنماؤں علامہ امداد اللہ قادری، علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین علیہ السلام حق اور صداقت کی وہ تاریخی حقیقت ہیں جنہیں صدیاں گزرجانے کے باوجود بھی یاد رکھا جاتا ہے۔ آج بھی ہر آنکھ آپ کا باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور قربانی کے اس فقید المثال واقعہ کو یاد کر کے اشکبار ہوجاتی ہے۔ واقعہ کربلا در حقیقت ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک انقلاب ہے اور امام حسین علیہ السلام ایک فکری انقلاب کا نام ہے جنہوں نے حق اور صحیح تعلیماتِ اسلام کی ترویج کے لیے باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ میدانِ کربلا میں شہید ہونے والے اہل بیت کرام کی عظیم ہستیاں اور آپ علیہ السلام کے ساتھ دیگر جام شہادت نوش کرنے والوں کی راہِ عزیمت اور ان کے اسوۂ حسنہ سے پیغام انقلاب ملتا ہے کہ درحقیقت میدان کربلا صرف ایک میدان نہیں بلکہ انسانوں کے لیے ایک عظیم درسگاہ ہے جس میں امام حسین علیہ السلام نے یہ ثابت کر دیا کہ حق چاہے تعداد میں کم ہو مگر باطل کے سامنے کبھی نہیں جھکتا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top